تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:54

نوز شریف غیر سیاسی بیانات زیادہ دیتے ہیں،سیف اللہ سیفی

جنگ نیوز -
ایمسٹرڈیم…پی پی اوور سیز میڈیا سیل کے انچارج سیف اللہ سیفی نے کہا ہے کہ نوز شریف کی لانگ مارچ سے متعلق باتیں صرف اپنی تنہائی کے تاثر کو کم کرنے اور دھمکیوں تک ہی محدود ہیں،وہ اب لانگ مارچ کر ہی نہیں سکتے۔یہ بات انہوں نے نوز شریف کے حکومت کے خلاف تازہ بیان کے رد عمل میں کہی۔سیف اللہ سیفی نے کہا کہ نواز شریف کو و ہی جمہوری حکومت پسند ہے جس میں وہ خودوزیر اعظم ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئے دن اپنے ہی بیانات سے مکر جانا نوز شریف کی پرانی عادت ہے،وہ سیاسی کام کم اور غیر سیاسی بیانات زیادہ دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب سیاسی تنائی کا شکار ہو چکے ہیں۔دریں اثناء پاکستان کے چونسٹھ ویں یومِ آزادی کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں سیف اللہ سیفی نے کہ قائد اعظم اور تحریک پاکستان کے قائدین اور بزرگوں کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔قائد اعظم نے پاکستان بنایا،شہید ذو الفقار علی بھٹو نے اسے بچایا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اس کی سلامتی کی خاطر اپنی جان دی اور اب صدر آصف علی زرداری اسے مستحکم کرنے کی جدو جہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہ اس وقت تمام جمہوری قوتوں کا فرض ہے کہ وہ داخلی اور خارجی خطرات کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کو عالمی برادری میں دوبارہ باوقار مقام دلانے کے لئے تمام ذاتی اختلافات بھلا کر مثبت کردار ادا کریں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.