تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 18:54

بدین :خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرین بارش کی امداد

جنگ نیوز -


بدین…متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے اندرون سندھ شدید بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی طبی و امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں پیر کے روز خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بدین ضلع کے تعلقہ گورلارچی اور تعلقہ ٹنڈو باگو میں بارشوں کے نتیجے میں نہروں اور سیم نالوں میں شگاف پڑنے سے متاثرہ خاندانوں میں غذائی اجناس اور امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں ۔حق پرست رکن سندھ اسمبلی اکرم عادل ، ایم کیوایم اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین عاشق حسین اسدی ، خالد حسین بگھیو ، بدین زون کے زونل انچارج عقیل الدین اور اراکین نے متاثرہ خاندانوں میں یہ امدادی سامان اور غذائی اجناس تقسیم کیں اور متاثرین کو ایم کیوایم کی جانب سے ہرممکن مدد و تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی اکرم عادل نے متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین اندرون سندھ بارشوں کے سبب ہزاروں کی تعداد میں بے گھرہوجانے والے متاثرہ خاندانوں کیلئے فکر مند ہیں اور ان کی ہدایت ہے کہ بارش متاثرین کی امدادی ہر سطح پر یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کا فلاحی ادارہ بارش ، طوفان ، سیلاب ، زلزلے اور بڑے حادثات سمیت دیگر سانحات میں اپنی امدادی سرگرمیاں انجام دیتا ہے اور آج بدین میں بھی خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت بارش متاثرین کیلئے غذائی اجناس اور امداد کی فراہمی میں صرف اور صرف انسانیت کی عملی خدمت کا جذبہ شامل ہے ۔ انہوں نے متاثرین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جب تک بارش سے متاثر ہونے والے افراد مصیبت کے لمحات سے نہیں نکل جاتے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔ گورلارچی اور ٹنڈو باگو کے بارش متاثرین نے اجناس اور امدادی سامان کی فراہمی پر اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ نہروں اور سیم نالوں میں شگاف پڑنے سے بڑی تباہی آئی ہے اور ہزاروں خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور ایسے حالات میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے غذائی اجناس اور امدادی سامان کی فراہمی کا عمل دیکھ کر ہم جان چکے ہیں کہ قائد تحریک الطا ف حسین سندھ دھرتی کے سچے سپوت ہیں اور سندھ کے عوام کو ہر مشکل اور مصیبت کی گھڑی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کی ہدایت پر اندرون سندھ میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا مقصد صرف اور صرف دکھی انسانیت کی خدمت ہی ہے ۔ اس موقع پر متاثرین نے قائد تحریک الطاف حسین کی دارزی عمر اور صحت و تندرستی کیلئے دعائیں بھی کیں ۔دریں اثناء حضرت سچل سرمت  کے 190ویں عرس کے مو قع پرحق پر سست رکن سندھ اسمبلی عارف مسیح اورخیر پور زون کے جوائنٹ انچارج مجیب الرحمن نے مزارپر حاضری دی اور الطاف حسین کی جانب سے مزار پرچادر چڑھائی۔ بعدازاں ملک میں امن، سلامتی وآشتی کیلئے اور قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر، صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی ۔ اس موقع پر زونل کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.