15 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12
چین کو اسٹیلتھ ہیلی کاپٹر تک رسائی کی خبریں من گھڑت ہیں،پاکستان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ نے چین کو امریکی اسٹیلتھ ہیلی کاپٹر تک رسائی کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔ جیو نیوز کے نمائندے زرغون شاہ سے بات چیت میں دفتر خارجہ کی ترجمان تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ چین کو امریکی اسٹیلتھ ہیلی کاپرٹر تک رسائی دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے واضح رہے کہ امریکی اسٹیلتھ ہیلی کاپٹر ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے دوران تباہ ہو گیا تھا۔