15 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12
انصار عباسی کی والدہ صحت یابی کیلئے دعاکریں،الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے معروف صحافی و کالم نگار انصار عباسی کی والدہ محترمہ کی علالت پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے حق پرست ماؤں،بہنوں،بزرگوں اورکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ انصار عباسی کی والدہ محترمہ کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں۔دریں اثناء الطاف حسین نے ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 160کے کارکن اقرار احمد عباسی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ۔(آمین)۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاقت آباد سیکٹرکے کارکن اقرار احمد عباسی، پاک کالونی سیکٹر یونٹ 186کے کارکن محمد وسیم قائم خانی کے والد محمد یامین،بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 116کے کارکن محمد رمضان کے والد محمدحسن اور ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 154کے کارکن رئیس افضل کی والد ہ محترمہ حمیدہ بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)