تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12

اجے دیوگن ،ہمت والاکے ریمیک میں جیتندربنیں گے

جنگ نیوز -


ممبئی …ماضی کی کئی کامیاب فلموں کے بعد1983میں بالی ووڈ کی مقبول جوڑی سری دیوی اور جیتندرا کی بلاک بسٹر فلم "ہمت والا"کے ریمیک کا اعلان بھی سامنے آگیا ہے جس میں جیتندرا کا کرداراجے دیوگن ادا کریں گے۔بالی ووڈ میں فلموں کی ریمیکس تیارکرنے کے بڑھتے رجحان کو دیکھتے ہوئے فلمساز وشو باگنانی نے سری دیوی اور جیتندرا کی اس مشہور فلم کا ریمیک بنانے کا ارادہ کرلیا ہے جس کے لیے انہوں نے ممکنہ طور پر 12کروڑ روپے کے عوض مشہور ہدایتکار ساجدخان کی خدمات حاصل کرلی ہیں ۔ اس فلم میں جیتندرا کی جگہ ہیرو کے مرکزی کردار کے لیے بھی اجے دیوگن کا چناؤ کیا گیا ہے جنہیں تقریباً15سے18کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال سے کیا جائیگا جبکہ فلم کے ممکنہ ہدایتکار ساجد خان آج کل اصل فلم کے گانوں کے حقوق حاصل کرنے کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.