15 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12
تائیوان :کتے کا فُضلہ جمع کرنے پر سونے کی لاٹری ٹکٹملیں گے
جنگ نیوز -
نیو تائی پے سٹی…تائیوان کے شہر نیو تائی پے سٹی کی انتظامیہ نے سڑکوں پر سے جانوروں کا فُضلہ صاف کروانے کے لیے ایک انوکھی مہم متعارف کروادی ہے۔شہری انتظامیہ کی جانب سے اس پیشکش کے تحت کتوں کے مالکان اور دیگر شہریوں کو کتوں کا فُضلہ جمع کرکے لانے پر لاٹری کے ٹکٹ دیے جارہے ہیں جسکے تحت وہ سونے کی ڈلی کا لکی ڈرا جیت سکتے ہیں۔اس اسکیم کے قاعدے و قوانین کے تحت شہریوں کو اپنے کتوں کی جانب سے سڑک پر گرایا گیا فُضلہ شاپنگ بیگ میں جمع کرکے سرکاری طور پر تعینات کے گئے ملازمین کے حوالے کرنا ہوگا جس کے بعد لاٹری ٹکٹ کے ذریعے وہ بھی سونے کی ڈلی جیتنے کی دوڑمیں شامل ہوسکیں گے۔