15 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12
امریکی غوطہ خور ماہرین کا جنگِ عظیممیں ڈوبے جہازوں کا مطالعہ مکمل
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکی غوطہ خوروں ماہرین نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے قریب بحر اوقیانوس میں ڈوبے ہوئے جنگِ عظیم دوئم کے جہازوں کا گہرا مطالعہ مکمل کرلیا ہے۔ماہر سائنسدانوں پر مبنی اس ٹیم نے غوطہ خوری کرتے ہوئے زیر آب سمندر کی تہہ پر موجود ان زنگ آلود جہازوں کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا جسکے تحت جنگِ عظیم دوئم میں برّی افواج کے درمیان لڑی جانے والی جنگ کے واقعات کو ازِ سر نو تازہ کرنے اور انکے ڈوبنے یا لاپتہ ہونے کی تاریخیں جاننے کی کوشش کی جائیگی۔