تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12

اے ایف سی انڈر 16 چیمپئن شپ:فٹبال ٹیم کی تیاری شروع

جنگ نیوز -
کراچی …شکیل یامین کانگا … اے ایف سی انڈر 16 چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے ٹیم کی تیاری شروع کرا دی ہے، منگل سے صبح اور شام دو سیشنز میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے، ساف چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد لڑکوں کا حوصلہ بہت بلند ہے امید ہے چیمپئن شپ کے مین راؤنڈ میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، پاکستان فٹ بال فیڈریشن گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو تمام سہولتیں فراہم کررہا ہے جس کا فائدہ ہم نے ساف چیمپئن شپ میں اٹھایا۔ لاہور سے ٹیلی فون پر جنگ سے باتیں کرتے ہوئے پاکستان انڈر 16 ٹیم کے ہیڈکوچ سجاد محمود نے بتایا کہ اے ایف سی انڈر 16 چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاری کیلئے ٹیم کا کوچنگ کیمپ پیر سے لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں شروع کردیا ہے، اسٹرائیکر منصور خان اور محمد بلال پر مزید محنت کریں گے تاکہ وہ کوئی چانس مس نہ کریں، ویسے تو ہمارے پاس انڈر 16 کی بہترین لاٹ موجود ہے، ہر کھلاڑی کو اس کی جگہ پرفیکٹ بنانے پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ عید کے موقع پر تین چار دن کی چھٹیاں کریں گے تاکہ بچے گھر جاکر عید منا سکیں اور پھر واپس کیمپ میں آئیں گے۔ 10 ستمبر کو کویت روانہ ہوں گے ہمارے گروپ بی ہے جس میں یو اے ای، یمن، کویت، مالدیپ اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سات پول میں 39 ٹیمیں شامل ہیں جن میں سے ہر ہر پول کی دو دو ونر اور رنر جبکہ دو تیسرے نمبر کی بہترین ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ہمارا پول سخت ہے لیکن ہماری ٹیم بھی بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کرکے جائیں گے اور کوشش کریں گے کہ فتح حاصل کرکے چیمپئن شپ کے مین راؤنڈ میں جگہ حاصل کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.