15 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:12
پاکستانی باکسنگ ٹیم دورہ سیول کے بعد وطن پہنچ گئی
جنگ نیوز -
کراچی … پاکستان کی قومی باکسنگ ٹیم کا 10 رکنی دستہ جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں ایشین کنفیڈریشن چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ پاکستان کے تین باکسرز عامر‘ محمد وسیم اور یاسرجاوید ابتدائی راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرکے کوارٹرفائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے جبکہ تین باکسرز پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے۔ قومی ٹیم آئندہ ماہ آزر بائی جان میں ہونے والے ورلڈ کوالیفائی راونڈ میں شرکت کرے گی۔ ٹیم کے کھلاڑی واپسی کے بعد پاکستان اسپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں شامل ہوجائیں گے۔