16 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:2
مظفر گڑھ:نامعلوم افراد کی نیٹو آئل ٹینکرز پر فائرنگ ،6 ٹینکر تباہ
جنگ نیوز -
مظفر گڑھ. . . . .. . .ضلع مظفر گڑھ میں میانوالی ملتان روڈ پر نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے چھ آئل ٹینکرز کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد آگ لگادی۔پولیس کے مطابق میانوالی روڈ پر چوک سرور شہید کے قریب نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے بارہ آئل ٹینکرز کھڑے تھے۔ان کے ڈرائیوراورکلینرز قریبی ہوٹل میں کھانا کھارہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کرنے کے بعد چھ آئل ٹینکروں کو آگ لگادی۔فائرنگ کی آواز پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان فرار ہوگئے۔آگ کے باعث ملتان میانوالی روڈ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ڈیڑھ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا جس کے بعد ملتان میانوالی روڈ بھی کھول دی گئی۔