16 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:2
پشاور:رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ،ایک ہی خاندان کے8 افراد قتل
جنگ نیوز -
پشاور. . .. . . .. .پشاور کے قریب چارسدہ روڈ پر واقع نواحی علاقے خزانہ میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق گڑھی خان بابا کا رہائشی یہ بدقسمت خاندان افغان مہاجرین کاتھا جن کا اپنے داماد سے تنازع چلاآرہا تھا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم نے چند دن قبل اس خاندان کو قتل کی دھمکی بھی دی تھی۔ ملزم آج سحری کے وقت اپنے ساتھیوں کے ہم راہ آیا اور گھرمیں گھس کر فائرنگ شروع کردی جس سے خاندان کے سربراہ سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک بچہ اوردوخواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔