تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:25

بدین :متاثرین امداد سے محروم،روکھی سوکھی کھا کر،گندا پانی پی کر روزہ رکھ لیا

جنگ نیوز -


بدین…بدین میں بارشوں کو ایک ہفتے سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی ضلعی انتظامیہ متاثرین کے لیے معقول امداد کا انتظام کرنے میں ناکام ہے۔چھٹے روز بھی متاثرین نے روکھی سوکھی کھاکر اور گندا پانی پی کر سحری کی۔ضلع بدین میں بارشوں اور سیم نالوں میں شگاف سے نکلنے والے سیلابی ریلے سیزیرآب دیہات کے متاثرین مختلف علاقوں میں قائم ریلیف کیمپوں میں مقیم ہیں۔متاثرین کے لیے تاحال خوراک اور صاف پا نی کا انتظام نہیں کیا جاسکاہے۔چھٹے روز بھی متاثرین نے بچا کھچا کھانا کھاکر ہی روزہ رکھا جبکہ پینے کے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے متاثرین اب بھی گندا پانی پینے پر ہی مجبور ہیں۔گزشتہ روز وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر ہزاروں متاثرین میں امداد کے نام پر محض چند سو آٹے کے تھیلے ہی تقسیم کیے گئے جس کے باعث بیشتر افراد اب بھی امداد سے محروم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.