16 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:18
پشاور:سحری کے وقت قتل کی لرزہ خیز واردات،8افراد قتل
اے آر وائی - پشاور: پشاور میں سحری کے وقت رشتے کا تنازعہ حل کرنے کیلئے جرگے کے دوران معاملہ حل نہ ہونے پر فائرنگ کرکے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کو ہلاک کردیا گیا ۔
یہ واقعہ خان بابا کے علاقے میں پیش آیا اطلاعات کے مطابق فائرنگ لندن سے رخصتی کیلئے آنے والے گھر کے داماد عبدالغفار نے کی۔ اس نے مقتولین کے خاندان میں نکاح کر رکھا تھا تاہم رخصتی ابھی نہیں ہوئی تھی۔ آج سحری کے دوران رخصتی کے معاملے پر جرگہ ہوا۔ جس میں کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔ اس پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے آٹھ سسرالی رشتہ داروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اس لڑکے نے آج رات لندن واپس جانا تھا۔ پولیس نے ائیر پورٹ اور امیگریشن حکام کو ملزم کے بارے میں اطلاع دے دی ہے۔ جبکہ ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔