16 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:10
جنوبی افریقہ میں برف باری، ٹریفک کا نظام درہم برہم
جنگ نیوز -
کیپ ٹاوٴن…جنوبی افریقہ نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے ، برف باری سے کچھ لوگ انجوائے کررہے ہیں توکچھ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سے پریشان ہیں۔۔جنوبی افریقہ کے چھوٹے بڑے شہروں میں برف باری نے درجہ حرارت کو گرا دیا ،اور سردی میں اضافہ کردیا ہے ،کئی اہم شاہراہیں برف گرنے سے بند ہوگئیں اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، عوام نے گاڑیوں سے اتر کر برفباری کا مزہ لیا ،بچوں نے برف کے گولے بنا بنا کر ایک دوسرے پر مارے، محکمہ موسمیات نے ملک میں آج بھی برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔