تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:10

خیبر ایجنسی :باڑہ میں موٹر سائیکل چلانے پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں موٹر سائیکل چلانے پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی عائد کردی گئی۔اعلان کی خلاف ورزی کرنے والے کو گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ میں شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر موٹر سائیکل کی سواری پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔پابندی کا اعلان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گلیوں میں لاوٴڈ اسپیکر کے ذریعے کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل کے استعمال پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔تحصیل باڑہ میں گزشتہ دو سالوں سے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.