تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:44

بدین:متاثرین سیلاب تا حال خوراک اور صاف پانی سے محروم

جنگ نیوز -


بدین…ضلع بدین میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی شدید قلت جبکہ شہر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے آفت ذدہ قراردئے جانے والے ضلع بدین کی پانچوں تحصیلوں میں قائم ریلیف کیمپوں میں پناہ گزین اور کھلے آسمان تلے پڑے افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے انتظامیہ کی جانب سے خاطرخواہ اقدامات نہ کئے جانے کے باعث متاثرین کی اکثریت روکھی سوکھی کھانے پر مجبور ہے دوسری جانب شہر میں اشیائے خوردونوش کی طلب میں ایک دم اضافے کے بعد قیمتو ں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے دو روز کے دوران آٹے کی قیمت گیارہ سو پچاس سے بڑھ کر بارہ سو پچاس روپے فی من ہوگئی ہے ،چینی 68 روپے سے 80 روپے ،دودھ 50 سے 60 روپے فی کلوہو گیا ہے جبکہ سبزیوں ،پھلوں اور گوشت کی قیمتوں میں بھی دس سے بیس فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے اس کے علاوہ سیم نالوں اور نہروں میں پڑنے والے متعدد شگاف تاحال پر نہیں کئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.