16 اگست 2011
وقت اشاعت: 6:55
کشمیر،پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راول پنڈی،گوجرانوالا ،لاہور مالاکنڈ، ہزارہ اورگلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختوانخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش منڈی بہاالدین اور گڑھی دوپٹہ میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مری میں 29، جہلم اور مظفر آباد 25، بالاکوٹ 22، منگلا 21 چکوال 11، اسلام آباد میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔