تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:40

ہالی وڈ اداکار میٹ ڈیمن امریکی صدارتی امیدواروں کی دوڑمیں

جنگ نیوز -


لاس اینجلس…ہالی وڈ کے نام ور اداکار میٹ ڈیمن کی صدراوباما کی پالیسیوں پر تنقیدکئی لوگوں کو متاثر کرگئی، ہدایت کار مائیکل مور سمیت کئی حلقوں کی جانب سے انہیں صدارتی امیدوار بننے کیلئے حما یت ملنے لگی۔ سینما اسکرین پر کامیابیاں سمیٹنے کے بعدمیٹ ڈیمن کو اب سیاست کا میدان آواز دے رہا ہے،صدارتی پالیسیوں پر تنقید کی وجہ سے وہ کئی لوگوں کی نظر میں آگئے ہیں ان میں نام ورفلم سازاورامریکی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنانیوالے مائیکل MOORE سب سے آگے ہیں۔MOORE نے سب سے پہلے میٹ ڈیمن پر بھرپور اعتمادظاہرکرتے ہوئے انہیں صدارتی امیدواربننے کا مشورہ دیا جس کے بعد کئی حلقوں نے بھی یہی آواز بلند کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.