16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:36
پنٹاگون سیکورٹی اخراجات میں اربوں ڈالر کمی کے فیصلے پر مشکلات کا شکار
جنگ نیوز -
کراچی… رفیق مانگٹ…پنٹاگون سیکورٹی اخراجات میں 350 ارب ڈالر تک کمی کے فیصلے پر مشکلات کا شکار ہے،جس کے لیے سیکورٹی اور دفاعی ملازمین کی تنخواوٴں کے اسٹرکچر پر نظر ثانی،ہزاروںآ رمی،میرینز اور سویلین عہدے ختم کرنے،ہیلتھ کیئر نظام کی اصلاح،382ارب ڈالر کے2443 کےF-35فائٹر طیارے خریدنے کے معاہدے کی منسوخی اور نیوکلیئر وار ہیڈز میں کمی جیسے واضح اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کے لیے آئندہ دہائی میں دفاعی اور سیکورٹی اخراجات میں 350 ارب ڈالر تک کمی کا فیصلہ اس کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے جس کے لیے اسے ملازمین میں واضح کمی(ڈاوٴن سائزنگ)، ہتھیار وں کے نظام یا چھوٹے جوہری ہتھیار وں کو بنانے کے پروگرام منسوخ کرنا پڑسکتے ہیں۔پینٹا گون کے رواں برس کے بنیادی بجٹ 526 ارب ڈالر میں سے تقریباً 250ارب ڈالر ( 45 فیصد) محکمہ دفاع کے23لاکھ ملازمین کی تنخواوٴں اور دیگر مالی معاونت پر صرف ہوجاتے ہیں۔ گزشتہ دہائی میں دفاعی بجٹ میں20 فی صد کااضافہ ملازمین کے اخراجات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔دفاعی تجزیہ کاروں نے تجویز دی ہے کہ پے اسٹرکچر پر نظر ثانی یا محکمے کے مجموعی حجم کو کم کیاجائے۔ امریکا کے ایک خود مختار قومی سلامتی کے تھنک ٹینک (CSBA) کے ماہر ٹوڈ ہیرسن کا کہنا ہے کہ ملازمین کے اخراجات دفاعی بجٹ پر بوجھ ہے لہذ ا ان میں کمی کر کے دفاعی بجٹ کو بچایا جاسکتا ہے۔ واشنگٹن کے تھنک ٹینک امریکن پراگریس نے ایک حالیہ رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ پنٹاگون 74ہزار2سو آرمی،27ہزار میرین اور سویلین پوزیشنوں کوختم کرے۔ان پوزیشنوں کے خاتمے سے 2015 تک39.16ارب ڈالر بچائے جاسکتے ہیں۔سابق اسٹنٹ سیکر یٹری دفاع لارنس کورب کا کہنا ہے کہافغان اور عراق جنگوں میں امریکا کا بھاری مالی اور جانی نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سیمستقبل قریب میں بری فوجوں کی وسیع پیمانے پر تعیناتی کا امکان نہیں ہے ۔ پینٹاگون فوج کی تنخواوٴں کے ڈھانچے پر نظر ثانی کرسکتا ہے۔فعال فوجی اہلکاروں پرمجموعی سالانہ اخراجات میں افراط زر کی وجہ سے46فی صد اضافہ ہوا ہے اور فی کس فوجی پر گزشتہ دہائی میں یہ اضافی اخراجات 121600ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات 52.5 ارب ڈالر سالانہ ہو چکے ہیں۔ہیلتھ کیئر نظام میں اصلاح کر کے2015تک42ارب ڈالر بچایا جاسکتا ہے۔دفاعی ٹاسک فورس نے تجویز دی ہے کہ پنٹاگون تنخواوٴں اور ہیلتھ نظام میں اصلاح کر کے 2020 تک 115ارب ڈالر بچا سکتا ہے۔ہتھیاروں کی خریداری کے پروگراموں پر نظر ثانی کر کے دفاعی بجٹ کو بچایا جاسکتا ہے جس میں پینٹاگون 382 ارب ڈالر کی لاگت سے 2035 ء تک 2,443 ایف 35جوائنٹ اسٹرائیک فائٹر( F-35 Joint Strike Fighter )خریدنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے ہے۔ دفاعی ٹاسک فورس نے گزشتہ سال سفارش کی تھی کہ F-35کی خریداری منسوخ کر کے دیگر طیارے خریدے جائیں اس سے2020تک9.85ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔ پنٹاگون آئندہ برسوں میں جوائنٹ ٹیکٹیکل ریڈیو نظام کی خریداری پر27ارب ڈالر خرچ کرنے جا رہا ہے۔امریکی حکومت اپنے جوہری ہتھیاروں کے سائز کو کم کرنے پر بھی غور کر رہی ہے روس کے ساتھ حال ہی میں ہونے والے معاہدے نیو اسٹارٹا کے تحت آئندہ سات برسوں میں نیوکلیئر وارہیڈز کی تعداد1550تک کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔