16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:9
دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب
اے آر وائی - قصور: بھارت سے چھوڑے گئے سیلابی پانی کی وجہ سے دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ گنڈہ پورسنگھ کے مقام پر پانی کی سطح اٹھارہ فٹ تک پہنچ گئی ہے ۔
پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے درجنوں دیہات زیرآب آگئے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے ہزاروں ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ انتظامیہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہے ۔ تاہم بہت سی دیہات کی آبادی نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے سے انکار کردیا ہے ۔