16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:36
مرکزی بینک 18اگست سے نئے نوٹوں کا اجراء کرے گا
جنگ نیوز -
کراچی…عید الفطر پر عوام کو نئے نوٹس کی فراہمی کے لیے اسٹیٹ بینک 18 اگست سے نئے کرنسی نوٹس کا اجراء کرے گا۔مرکزی بینک کے ترجمان سید وسیم الدین کے مطابق اسٹیٹ بینک 100 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کرے گا،، جو ملک بھر کے کمرشل بینکوں کی 9 ہزار مختلف برانچوں سے دستیاب ہونگے،، گزشتہ سال عید کے موقع پر مرکزی بینک نے 95 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی بینک 10 ،20 ، 50 ،100 ،500 اور 1000 روپے والے نئے نوٹ جاری کرے گا جو عوام اصل شناختی کارڈ پیش کرکے بینکوں سے حاصل کرسکے گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نئے نوٹوں کے حوالے سے عوام کی کسی بھی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے مرکزی بینک نے ایک شکایتی سیل بھی قائم کیا ہے۔