16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:36
عوام تیار رہیں، پیٹرول کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ
جنگ نیوز -
کراچی…عوام کو بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پوری طرح منتقل ہوتا مشکل د کھائی دے رہا ہے کیونکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیز و ڈیلرز کے کمیشن کو بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی وفاقی وزیر خزانہ داکٹر عبد الحفیظ شیخ کریں گئے جس میں پیٹرولیم پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز و ڈیلرز کے منافع کو بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز مارجن میں پیٹرول ڈیلز فی لیٹر پر 50 پیسے اضافے کا امکان ہے اس کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے اثرات کے بعد مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین بھی کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ایل پی جی اور سی این جی پر حکومت کی جانب سے مجوزہ نئے ٹیکسوں کے نفاذسے عام آدمی پر مزید مہنگائی کا بوجھ بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔