تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:36

نالہ ڈیک میں طغیانی، متاثرہ دیہات میں بیماریاں پھیلنے لگیں

جنگ نیوز -


گوجرانوالہ…نالا ڈیک کے سیلابی ریلے سے متاثرہ 6دیہات میں اب بھی سیلابی پانی کھڑا ہے جس کے باعث ان علاقوں میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔جبکہ نالا ڈیک کا 30 ہزار کیوسک سیلابی ریلا آج دن میں کسی بھی وقت دریائے راوی میں گر سکتا ہے۔بارہ اگست کو بھارت کی طرف سے نالہ ڈیک میں 30 ہزار کیوسک پانی کے ریلے نے چالیس سے زاید دیہات میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا تھا،جبکہ بارہ دیہات کا زمینی رابطہ بھی معطل ہوگیا تھا،سیلابی پانی کم ہونے کے بعد 6 دیہات کا زمینی رابطہ تو بحال ہوچکا ہے تاہم باقی چھ دیہات میں ابھی بھی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔ جن دیہاتوں میں پانی کھڑا ہے یہاں پیٹ اور جلد کی بیماریاں پھیلنا شروع ہوگئی ہیں۔ریسکیو کی ٹیمیوں نے سو سے زائدمتاثرہ افراد کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔ ادھرنالا ڈیک میں آنے والا 30 ہزار کیوسک سیلابی ریلا متعدد دیہات اور فیصلوں کو متاثرکرتے ہوئے آج دن میں کسی وقت دریائے راوی میں گر سکتا ہے۔جس کے لئے ریسکیو کی ٹیموں کو الٹ کردیاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.