تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:36

سیف علی خان آج41ویں سالگرہ منارہے ہیں

جنگ نیوز -


ممبئی…بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان آج 16اگست کو اپنی41ویں سالگرہ منارہے ہیں۔16اگست1970کو بھارت کے شہر نیو دہلی میں پٹودی کے نواب اور سابق کرکٹر منصور علی خان پٹودی اور بالی ووڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے یہاں جنم لینے والے سیف علی خان نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز 1992 میں فلم "پرم پرا"سے کیا۔1994میں فلم"میں کھلاڑی تو اناڑی"سے بالی ووڈ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے والے سیف کا کیرئیر شروع میں پروان حاصل نہ کرسکا تاہم 2001میں فلم "دل چاہتا ہے"سے انہوں نے پھر کامیابی کا سفر شروع کیا۔اسکے بعد انہوں نے "کل ہو نا ہو"،"ہم تم" ،"سلام نمستے" ،"ریس"،'لو آجکل"،"پری نیتا" اور" اومکارہ" جیسی کامیاب فلموں میں کام کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔اداکاری کیساتھ ساتھ پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھنے والے سیف نے" لَو آجکل" جیسی کامیاب فلم پیش کی جبکہ انکی پروڈکشن میں بننے والی دوسری فلم "ایجنٹ ونود"تکمیلی مراحل میں موجود ہے۔فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرکے کئی ایوارڈز کے حقدار بننے والے سیف علی خان کو 2008میں راجیو گاندھی ایوارڈ اور 2010میں بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزازپدما شری سے بھی نوازا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.