16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:36
اداکاروں میں دھڑا بندی کی خبریں بے بنیاد ہیں، کترینہ کیف
جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز… بالی وڈ کی اداکارہ کترینہ کیف نے فلم انڈسٹری میں مختلف اداکاروں کی دھڑے بندیوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کترینہ کیف نے کہاکہ اگر ایسی بات ہے تو وہ بالی وڈ کے مسٹر دبنگ سلمان خان اور بالی وڈ کنگ مسٹر شاہ رخ خان کی فلموں میں ایک ساتھ کام نہ کرتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی اداکار کے کیمپ سے وابستہ نہیں۔ وہ ہر اس اداکار کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں جو ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں فلم انڈسٹری میں دھڑے بندیوں کی مخالفت کرتی ہوں اور اسے نا پسند کرتی ہوں کیونکہ اس سے نفرت میں اضافہ ہوتا ہے۔