16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:36
”صحیح دھندے غلط بندے“ 19 اگست کو ریلیز کی جائے گی
جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز…بالی ووڈ کی نئی کامیڈی فلم ”صحیح دھندے غلط بندے“ 19 اگست سے بھارتی سینما گھروں میں ریلیز کر دی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ”صحیح دھندے غلط بندے“ کہانی چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں ان کا باس ایک کام کے عوض منہ مانگے پیسوں کی پیشکش کرتا ہے لیکن اس کام کی تکمیل میں نہ صرف انہیں اپنے ضمیر کی آواز کو دبانا پڑتا ہے بلکہ گاؤں والوں کی مخالفت بھی برداشت کرنا پڑتی ہے۔