16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:36
بلیوں پر فلمیں بنانے والا دنیا کا سب سے بڑا اسٹوڈیو کٹِیووڈ
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…این جی ٹی…انسانوں پر فلمیں بنانے والی دنیا کی دو مقبول انڈسٹریز Bollywoodاور Hollywoodکے ناموں سے متاثر ہو کر جا نوروں کی فلم انڈسٹریKittywood بنائی گئی ہے جو صرف اور صرف بلیوں پر فلمیں بناتی ہے۔ Kittywoodنا می اس اسٹوڈیومیں بلیوں کی دلچسپ حرکات اور ان کے مشاغل سے متعلق فلمیں ترتیب دے کر انھیں انٹرنیٹ پر اپ لو ڈ کیا جاتاہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ بلیوں کی دلچسپ ویڈیو زکی شوٹنگ اور اسکرپٹ کا کام بھی اس اسٹوڈیو کے عملے کی ذمہ داری ہے ۔Kittywoodکا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا اسٹوڈیو ہے جہاں بڑی تعداد میں بلیوں پر ویڈیوز بنائی جاتی ہے جنھیں آن لائن بے حد پسند سراہا جاتا ہے۔