16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:36
فیفا انڈر 20 فٹ بال ورلڈ کپ: سیمی فائنلزکل کھیلے جائیں گے
جنگ نیوز -
بگوٹا…جنگ نیوز…میکسیکو، پرتگال،فرانس اور برازیل کی ٹیموں کے درمیان فیفا انڈر 20 فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنلزکل کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انڈر 20 فٹ بال ورلڈ کپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کولمبیا میں جاری ہیں، ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 17 اگست کو پریرا اور میڈلین میں کھیلے جائیں گے، اس سلسلے میں پہلا سیمی فائنل برازیل اور میکسیکو جبکہ دوسرا سیمی فائنل فرانس اور پرتگال کے درمیان کھیلا جائیگا۔سیمی فائنلز میں کامیابی کے لئے میکسیکو، پرتگال،فرانس اور برازیل کی ٹیموں کے کپتانوں نے بیانات دیئے ہیں ،اس لیے توقع کی جا رہی ہے کے میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز انتہائی سخت اور کانٹے دار ہونگے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کے لئے میچ 20 اگست کو کھیلا جائے گا۔