16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:47
سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
جنگ نیوز -
ہمبن ٹوٹا…سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج ہمبن ٹوٹا میں کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے ۔ مائیکل کلارک کی زیر قیادت آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز میں شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی، آسٹریلوی کپتان پرامید ہیں کہ تیسرے میچ میں میزبان ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلیں گے، سری لنکن ٹیم کو آج کے میچ میں آل راوٴنڈراینجلو میتھیوز کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جو انجری کا شکار ہیں، پانچ میچ کی سیریز کے اگلے دو میچز 20 اور 22 اگست کو کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔