16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:47
جزوی نا بیناتیر اندازلندن اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے کیلئے پُرعزم
جنگ نیوز -
سیئول…این جی ٹی…انسان چاہے تو اپنی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ بات جنوبی کو ریا کے ایک نوجوان پر پوری طرح صادق آتی ہے جس نے اپنی معذوری کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا۔ Im Dong-Hyun نامی یہ نوجوان جزوی طورپر نا بینا ہے جس کے باعث اسے 20فٹ سے آگے کچھ دکھائی نہیں دیتا لیکن پھر بھی وہ بحیثیت بہترین تیر اندازجنوبی کوریا کی نیشنل ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔کم عمری میں تیر کمان پکڑنے والےDong نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور اپنی مثبت سوچ اور جیت کی لگن کو استعمال میں لاتے ہوئے ماہر تیر انداز بن گیا ہے۔ لندن اولمپکس2012کے مقابلوں کے لیے کورین تیر انداز ٹیم میں شامل یہ نوجوان خود کو بہترین کھلاڑی ثابت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کیلئے سونے کا تمغہ بھی جیتنے کے لیے بے حد پرعزم ہے۔