16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:47
امریکی پابندیاں جارحیت کے مترادف ہیں، بیلاروس
جنگ نیوز -
منسک …جنگ نیوز…بیلا روس نے ملک کی چار کمپنیوں پر حالیہ امریکی پابندیوں کو جارحیت قرار دیا ہے۔ امریکا نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو پر متنازعہ صدارتی انتخاب کے بعد سے مختلف نوعیت کی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ حال ہی میں بیلاروس کی چار ایسی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئیں جن کا روس سے لین دین بہت زیادہ تھا۔ روسی وزیر اعظم ولادی میر پوتن سے ملاقات کے بعد بیلاروس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان پابندیوں کے سبب روس کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو دھچکا لگا ہے۔ واضح رہے کہ بیلا روس میں 1994ء سے صدر لوکا شینکو کی حکومت ہے۔ امریکا کا موقف ہے کہ وہ غیر جمہوری طریقے سے اقتدار پر قابض ہیں۔