تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:47

امریکی نائب صدرکل سے چین اور جاپان کا دورہ کرینگے

جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… امریکا کے نائب صدر جوبائیڈن کل سے چین، چاپان اور منگولیا کا دورہ شروع کرینگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ریاستی قرضوں کے بحران کے تناظر میں جوبائیڈن کا دورہء چین خاصی اہمیت کا حامل ہے۔ امریکی نائب صدر چینی حکام کو ان اقدامات سے آگاہ کریں گے جو واشنگٹن نے بجٹ خسارے میں کمی کے لیے اٹھائے ہیں۔ امریکا طویل عرصے سے چین سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ اپنی کرنسی یوآن کی قدر میں اضافہ کرے۔ امریکا کے مطابق یوآن کی قدر میں اضافہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی توازن کے لیے ناگزیر ہے۔ چین پر الزام ہے کہ اس نے برآمدات کے فروغ کے لیے اپنی کرنسی کی قدر انتہائی کم رکھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.