تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:47

لیبیا میں فورسز نے باغیوں کیخلاف اسکڈ میزائل استعمال کئے، امریکا

جنگ نیوز -
طرابلس …جنگ نیوز… امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ لیبیا میں سرکاری فورسز نے پہلی مرتبہ باغیوں کیخلاف اسکڈ میزائل استعمال کئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ قذافی کی حامی افواج نے ملک میں چھ ماہ سے جاری خانہ جنگی کے دوران پہلی بار باغیوں پر حملے کے لیے اسکڈ میزائل استعمال کیا ہے۔ امریکی عہدیداروں کے مطابق یہ میزائل ساحلی شہر سیرت سے بریقہ داغا گیا تھا جو باغیوں کے قبضہ میں ہے تاہم یہ کوئی نقصان پہنچائے بغیر صحرا میں جا گرا۔ لیبیا کی حکومت نے ابھی تک امریکی الزام پر ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی فورسز نے اسکڈ میزائل کا سراغ لگایا اور ان کا کہنا ہے کہ یہ بندرگاہ بریقہ سے اسّی کلومیٹر دور صحرا میں جا کر گرا۔ قذافی کی حامی فوج اور باغیوں کے درمیان بریقہ پر مکمل دسترس حاصل کرنے کے لیے لڑائی جاری ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ لیبیا کی فوج کے پاس کم و بیش دو سو اسکڈ میزائل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.