16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:47
مراکش میں قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا اعلان
جنگ نیوز -
کیسابلانکا …جنگ نیوز…شمالی افریقی ملک مراکش کے حکمران شاہ محمد نے ملک میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش کے شاہ نے بتایا کہ اگلے سال ستمبر کے بجائے رواں سال نومبر ہی میں انتخابات کرائے جائیں گے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق سیاسی جماعتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ 11 نومبر انتخابات کی مجوزہ تاریخ ہے۔ گزشتہ ماہ ایک ریفرنڈم کے ذریعے منظور کی گئی آئینی اصلاحات کے تحت شاہ محمد نے اپنے کچھ اختیارات منتخب حکومت کو سونپنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ مراکش کی موجودہ شاہی حکومت عرب دنیا میں سب سے زیادہ عرصے تک حکمرانی کرنے والی حکومت ہے۔ واضح رہے کہ پڑوسی ممالک میں جمہوری تحریکوں کے اثرات مراکش میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔