تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:47

مغربی کنارے میں یہودیوں کیلئے مزید 277 مکانات کی اجازت

جنگ نیوز -
تل ابیب…جنگ نیوز… اسرائیل نے مغربی کنارے میں یہودیوں کیلئے مزید 277 مکانات کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہودی آباد کاری میں توسیع کے معاملے پر ہی مشرق وسطیٰ میں امن مذاکرات منقطع ہیں۔ امریکا اور بین الاقوامی برادری نے بارہا اسرائیل کو مقبوضہ علاقوں میں آبادکاری روکنے کا کہا ہے۔ اس کے باوجود اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے نئی آباد کاری کے منصوبے کی اجازت دی۔ دو ہفتوں میں اسرائیلی حکام نے 2700 نئے مکانات کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔ دریں اثناء فلسطینی قیادت نے اس فیصلے کو تنازعے کے دو ریاستی حل کی توہین قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.