16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:47
امریکی قونصل خانے کاافطارڈنر، شریک پولیس افسران سے وضاحت طلب
جنگ نیوز -
لاہور… آئی جی پنجاب پولیس کی سفارش پر پنجاب حکومت نے امریکی قونصل خانے کے افطار ڈنر میں شرکت کرنے والے پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی قونصل خانے کے افطار ڈنر میں ڈی آئی جی ٹریننگ عارف نواز اور پنجاب کانسٹیبلری کے ڈپٹی کمانڈنٹ ڈی آئی جی خادم حسین، ایس پی وی وی آئی پی سیکیورٹی وقاص اکرم، ایس ایس پی ایلیٹ فورس میجرریٹائرڈشہریار، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرزمیجررٹائرڈنصراللہ، ایس پی ہیڈ کوارٹر رومیل اکرم، ایس ایس پی سہیل سکھیرا اور ایس ایس پی ایڈمن طارق عباس قریشی شریک ہوئے تھے، ان تمام افسروں سے وضاحتیں طلب کی گئی تھیں تاہم آئی جی پنجاب پولیس نے ان کی وضاحتیں غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے، ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ افطار ڈنر میں شرکت کرنے والے پولیس آفیسرز قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں،لیکن چونکہ تمام پولیس آفیسرز وفاق کے ملازم ہیں اس لئے کارروائی بھی وفاقی حکومت ہی کرسکتی ہے، ترجمان کے مطابق حکومت افطار ڈنر میں شرکت کرنے والے پولیس افسروں کے خلاف کارروائی کے لئے کل وفاق کو خط لکھے گی، ان افسروں کی خدمات وفاق کو واپس بھی کی جاسکتی ہیں۔