تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:31

این آئی سی ایل اسکینڈل ، تفتیشی ٹیم کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

جنگ نیوز -


اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ظفرقریشی کی سربراہی میں قائم این آئی سی ایل اسکینڈل کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل کرتے ہوئے کیس کی تفتیش کا ریکارڈ اور تفتیشی ٹیم کو کل طلب کرلیا ہے چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے این آئی سی ایل اسکینڈل کی تحقیقات میں ظفرقریشی کی بحالی کے مقدمہ کی سماعت کی ، اس موقع پر کمرہ عدالت میں ظفرقریشی ، ایف آئی اے کے ڈی جی ، ایڈیشنل ڈی جی ، اٹارنی جنرل اور وفاقی سیکریٹری داخلہ بھی موجود تھے، ظفرقریشی نے بتایا کہ لاہور میں ایف آئی اے آفس میں بم کی افواہ 13 اگست کو پھیلی لیکن انہیں لاہور کے ڈائریکٹر نے ایک دن پہلے بارہ اگست کی شام بتایا تھا کہ بم پھٹنا ہے، ڈی جی ایف آئی اے نے اس سے لاعلمی کا اظہارکیا تو عدالت ان پر برہم ہوئی اور کہا کہ آپ کیسے ڈی جی ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ بم کی جھوٹی افواہ پھیلانے پر فوج داری مقدمہ بنتا ہے، کیا اس ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرایا،ظفرقریشی نے کہا کہ عدالتی احکامات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں اور ایف آئی اے حکام کسی کے دباوٴ میں ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اب بہت ہوچکا ، اٹارنی جنرل ہی بتائیں کہ عدالت کیا کرے، بعد میں مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.