16 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:42
بیس بال مشین ایجاد،کھیلنے کے لئے اب بولر کی ضرورت نہیں
جنگ نیوز -
ٹوکیو…این جی ٹی…جاپان میں ایک ایسی منفرد بیس بال مشین تخلیق کی گئی ہے جس کی ایجاد کے بعد اب بیس بال کھیلنے اور پریکٹس کرنے کیلئے بالر کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔اس مشین میں سے گیند نکل کر ہوامیں تیرنے لگتی ہے جسے بیٹ کے ذریعے ہٹ لگائی جا سکتی ہے ۔اس با ؤلنگ مشین میں ایک ساتھ در جنوں گیندوں کی گنجائش موجودہے جویکے بعد دیگرے مشین سے نکل کر اس میں نصب پائپ سے خارج ہو نے والی ہوا میں تیرنے لگتی ہے جس کے بعد کھلاڑی اسے بیٹ سے شاٹ لگا کر کھیلتا ہے ۔ ہے نا مزے کی بات اب بیس بال ایک ہی شخص تنہا بھی کھیل سکتا ہے بس ضرورت اس جدید بیس بال بیٹنگ مشین کی ۔