16 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:5
لاہور،ملازم کے قتل میں ملوث خاتون کا تین روزہ ریمانڈ
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کی مقامی عدالت نے نے کتے کوکھانانہ دینے پرملازم کومبینہ تشددکرکے ہلاک کرنیوالی خاتون کوتین دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ملزمہ سعدیہ آصف کوآج جوڈیشل مجسٹریٹ اشفاق احمد کی عدالت میں پیش کیاگیا۔پولیس نے ملزمہ سے مزید تفتیش کیلئے عدالت سے ریمانڈ کی استدعا کی۔جوڈیشل مجسٹریٹ اشفاق احمد نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمہ کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ملزمہ سعدیہ آصف پرالزام ہے کہ اس نے تیرہ اگست کو اپنے ملازم بارہ سالہ تقی عثمان کو کتوں کوکھانانہ دینے پر مبینہ تشددکانشانہ بنایاتھا جس سے چودہ اگست کوتقی کی موت واقع ہوگئی تھی۔ملزمہ سعدیہ آصف کتوں کاٹریننگ سنٹرچلارہی ہیں۔