تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:5

پیٹرولیم ڈیلرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے کمیشن میں اضافہ

جنگ نیوز -


اسلام آباد…کابینہ کی اقتصادی رابطہ نے پیٹرول اور ڈیزل پر مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کمیشن میں اضافے کی منظوری دے دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدرات میں ہوا۔ اجلاس میں پیٹرول پر کمیشن میں 1 روپیہ 18 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جس میں سے 70 پیسے ڈیلرز کے اور 48 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دیئے جائینگے۔ ڈیزل پر ڈیلرز کمیشن 50 پیسے،، جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے کمیشن میں 40 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیلرز کو مجموعی طور پر ڈیزل پر فی لیٹر 2 روپے، اور پیٹرول پر 2 روپے 57 پیسے کمیشن حاصل ہوگا۔۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ڈیزل پر فی لیٹر ایک روپے 75 پیسے جبکہ ڈیزل پر 1 روپے 98 پیسے کمیشن حاصل ہوگا۔ مارجنز میں اضافے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافعے میں 6 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.