تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:16

قصور،ستلج میں پانی کی سطح بلند،پانی کا بڑا ریلہ آج رات گذرے گا

جنگ نیوز -


قصور… بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں پانی کا بڑا ریلہ چھوڑے جانے کے بعد قصور کے متعدد دیہات سیلابی پانی میں گھر گئے۔ضلعی انتظامیہ کے اعلان کے باوجود لوگوں نے اپنے گھر خالی کرنے سے انکار کردیا۔ فلڈ کنٹرول سنٹر قصور کے مطابق دریائے ستلج میں اس وقت 47 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے جس میں مزیداضافے کاامکان ہے۔ پانی کا بڑا ریلہ آنے کی وجہ سے دریائے ستلج کے ساتھ لگنے والے دیہات مستے کے ،کلنجر،چندا سنگھ،پتن،ڈیھی کے ونڈ،تلوار پوسٹ اور سجھرہ کے دیہات پانی میں گھرگئے ہیں۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے بار بار اعلانات کروانے کے باوجود لوگوں نے دیہات خالی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ قصور کے ڈی سی او سید ارشاد حسین نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہم نے 8 مقامات پر ریلیف ،ریسکیو،میڈیکل اور لائیواسٹاک کے کیمپ لگادیئے ہیں جہاں پر عملہ 24گھنٹے ہر صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.