16 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:11
سنسناٹی اوپن ٹینس:اینڈی راڈکو اپ سیٹ شکست، ایونٹ سے باہر
جنگ نیوز -
سنسناتی …جنگ نیوز...امریکا کے اینڈی راڈک سنسناتی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکی ریاست اوہائیو میں شروع ہونے والے ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ میں جرمنی کے فلپ کولیشرائبر نے امریکا کے اینڈی راڈک کو6-7(5-7)،7-5اور6-1 سے اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ ایک اورمیچ میں اٹلی کے فابیو فوجیننی نے سربیا کے وکٹرٹروئیکی کوسٹریٹ سیٹس میں 6-4اور6-1 سے اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔