16 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:11
ایران میں افراط زر کی شرح16.3 فیصد تک پہنچ گئی
جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز...ایران میں افراط زر کی شرح16.3 فیصد تک پہنچ گئی۔ سرکاری طور پر جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ایران میں افراط زر کی شرح 16.3 فیصد تک آگئی ہے جو کہ گزشتہ سال اگست میں 8.8 فیصد تک تھی۔ ایران کے مرکز ی بنک کے گورنر نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ مہینوں میں افراط زر کی شرح میں کمی واقع ہونے کا عمل شروع ہوجائے گا اور سال میں سنگل ڈیجٹ پر آ جائے گا۔ ایرانی حکومت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک افراط زر کی شرح 22 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ یاد رہے کہ ایرانی حکومت خوراک اور ایندھن کی مصنوعات پر دی جانے والی اپنی 60 ارب ڈالر کی رعائتیں ختم کرنے پر زور دے رہی ہے۔