تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:22

آسٹریلوی گالفر اینڈر سٹولز نے تھائی لینڈ اوپن گالف ٹورنامنٹ جیت لیا

جنگ نیوز -
بنکاک…جنگ نیوز...آسٹریلوی گالفر اینڈرا سٹولز نے تھائی لینڈ اوپن گالف ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں تھائی لینڈ کے فیورٹ گالفر کو شکست فاش سے دوچار کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں منعقدہ گالف ٹورنامنٹ میں شروع سے ہی آسٹریلوی گالفر کا غلبہ برقرار رہا اور انہوں نے آخری روز 9 انڈر پار 63 سکور کر کے اپنی برتری برقرار رکھی اور اسی کے ساتھ ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ فتح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ اوپن گالف ٹائٹل جیتنے کے بعد ان کا مورال بلند ہوا ہے اور وہ مستقبل میں بھی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید ٹائٹلز اپنے نام کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.