تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:22

اینڈرسن کی بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک

جنگ نیوز -
لندن …جنگ نیوز...انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کی فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ جیمز اینڈرسنکی فٹنس کا بخوبی جائزہ لیا جا رہا ہے اور اگر وہ فٹ نہ ہو سکے تو ان کی جگہ سٹیون فن کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جیمز اینڈرسن بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران تھائی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ڈاکٹر باقاعدگی سے ان کا طبی معائنہ کر رہے ہیں اور آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ان کی فٹنس کا بخوبی جائزہ لیا جائے گا اس کے بعد ہی ان کی چوتھے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انگلش سلیکٹر جیف ملر نے کہا کہ کرس ٹریملٹ اور جیمز اینڈرسن کا ان فٹ ہونا ٹیم کے لئے ایک بری خبر ہے تاہم امید ہے کہ اینڈرسن آخری ٹیسٹ میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.