16 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:22
معمر قذافی کی بادشاہت کے دن گنے جا چکے ہیں، امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز...امریکانے لیبیا کے رہنما کرنل معمر قذافی کیخلاف باغیوں اور نیٹو کے حملوں کو موثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معمر قذافی کی بادشاہت کے دن گنے جا چکے ہیں اور ہر آنیوالے دن کے ساتھ قذافی کی عالمی تنہائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنی نے واشنگٹن میں ایک بیان میں کہا کہ میں یہ بات پوری وضاحت سے کہہ دینا چاہتا ہوں کہ کرنل قذافی کا جانا اب ٹھہر چکا ہے۔ لیبیا کے اقتدار پر پر ان کے دن اب گنے چْنے رہ گئے ہیں اور ہر نئے دن اْنہیں عالمی تنہائی کا سامنا ہے۔