16 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:22
ایرانی وزیر خارجہ ماسکو پہنچ گئے
جنگ نیوز -
ماسکو …جنگ نیوز...ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالح روس کے دورے کے سلسلے میں ماسکو پہنچ گئے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق علی اکبر صالح روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاورف کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ فریقین ایران کے جوہری مسئلہ کے حل کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ روس ایران تعاون، علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال پر بھی توجہ دی جائے گی۔ اس سے پہلے ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے روسی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کا خواہاں نہیں ہے کیونکہ اس کو ایسے ہتھیاروں کو کی کوئی ضرورت نہیں۔