16 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:22
فیبریگاس نے بارسلونا کے ساتھ پانچ سالہ معاہدہ کرلیا
جنگ نیوز -
بارسلونا...آرسنل کے مڈفیلڈر اور کپتان فیبریگاس نے بالآخر بارسلونا کے ساتھ پانچ سالہ معاہدہ کرلیا ہے،بارسلونا کے ہوم گراوٴنڈ نو کیمپ میں ہزاروں شائقین نے فیبریگاس کا شاندار استقبال کیا ، آرسنل کے سابق کپتان فیبریگاس نے اپنے فٹ بال کیریئر کا آغاز تو بارسلونا یوتھ اکیڈمی سے کیا تھا تاہم وہ کلب کی نمائندگی نہیں کرسکے تھے۔ آرسنل سے معاہدے کے بعد اب وہ اگلے پانچ سال تک بارسلونا کی نمائندگی کرسکیں گے۔ کل ہونے والے اسپینش سوپر کپ کے دوسرے لیگ میں ریال میڈرڈ کے خلاف ان کا ڈیبیو متوقع ہے۔