16 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:22
کراچی:بھتہمافیا کے خلاف پاک کالونی اور گلبہار کی مارکیٹس بند
جنگ نیوز -
کراچی ...کراچی کے علاقے پاک کالونی کی ماربل مارکیٹ اور گلبہار کی سینٹری مارکیٹ میں بھتہ مافیا کے خلاف دکانداروں کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے گولی مار اور گلبہار میں واقع ماربل مارکیٹ اور گلبار سینٹری مارکیٹ کے تاجروں سے بھتہ وصول کرنے کیلئے پرچیاں دی گئیں اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔نامعلوم افراد نے اس دوران ہوائی فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں ایک تاجر زخمی ہوگیا واقعہ کے خلاف تاجروں نے آج احتجاجاً دکانیں اور کاروبار بند کردیا۔ تاجروں کا مطالبہ ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اوربھتہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔