تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اگست 2011
وقت اشاعت: 12:56

بلوچستان اسمبلی،منیر شاکر کے قتل کیخلاف صحافیوں کا بائیکاٹ

جنگ نیوز -
کوئٹہ...بلوچستان میں صحافیوں کے قتل کے خلاف صحافیوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا جبکہ دوسری جانب اسمبلی اجلاس میں صحافیوں کے تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرادی گئی ۔اسمبلی اجلاس آج دو روز کے وقفے کے بعد تقریبا ایک گھنٹے کی تاخیر سے اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کی زیرصدارت شروع ہوا، اجلاس شروع ہوتے ہی کوریج کرنے والے تمام صحافیوں نے خضدار میں گذشتہ روز صحافی منیر شاکر کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، اس موقع پر صحافیوں نے اسمبلی کی عمارت کے باہر خاموش احتجاج بھی کیا، بعد میں صوبائی وزراء میر شاہنواز مری، قمبر گچکی ، میر عبدالرحمن مینگل اور عین اللہ شمس صحافیوں سے مذاکرات کے لئے اسمبلی سے باہر آگئے انہوں نے صحافیوں کو یقین دہانی کرائی کہ قتل ہونے والے تمام صحافیوں کے قتل کی تحقیقات کرائی جائیں گی، اس موقع پر صدر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس عیسی ترین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اب تک تیرہ صحافی قتل کئے جاچکے ہیں، صحافیوں کے قتل پر حکومت کی جانب سے کوئی مذمتی بیان تک جاری نہیں کیا جاتا، تاہم وزراء کی یقین دہانی کے بعد صحافیوں نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.